28فیصدامریکیوں نے پاکستان کو بہترین دوست قراردیدیا

سروے میں 28فیصد امریکیوں نے پاکستان کوبہترین دوست قرار دیدیاجبکہ 56فیصدامریکی شہری بھارت کی محبت میں مبتلا نکے اوراسے دوست قرار دیا۔
گیلپ پاکستان نے امریکیوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔ سروے میں بھارت کو دوست سمجھنے والوں میں 63 فیصد سفید فام امریکیوں کی اکثریت نظر آئی جبکہ پاکستان کو اس گروپ میں صرف 26 فیصد کی حمایت ملی ۔
سروے کے مطابق امریکا کے دشمن کے سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا مخالف کہا جبکہ بھارت کو 11 فیصد امریکیوں نے اپنا دشمن ٹھہرایا۔
