دوسرا ون ڈے: پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف پہلی وکٹ 103 رنز پر گر گئی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 103 رنز پر گر گئی۔
اس سے قبل میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ وہ پہلے میچ کی کارکردگی دہرانا چاہتے ہیں اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کے بیٹرز اپنی خامیوں سے آگاہ ہیں اور اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شاہین آفریدی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس میں ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میچ کے دوران میرپور میں موسم ابر آلود ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس سے کھیل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ کم ہے۔
