دیر،پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ،3دہشت گرد ہلاک

ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ،3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان کا عبوری افغان حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  ضلع دیر میں پاک-افغان بارڈر پر گذشتہ رات تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور دراندازوں کا محاصرہ کر لیا، اس موقع پر ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گرد مارے گئے۔۔

 ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Back to top button