ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو اسلام آباد پہنچ گئے
ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔,
ترکمانستان کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔راشد میردوو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وسیع تر مذاکرات بھی کریں گے
فریقین کے درمیان بات چیت میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات , عالمی اور علاقائی امور کا احاطہ کیا جائے۔