عدالت نے عمران خان سےملاقات کی درخواست ”فضول “قراردےکرخارج کردی

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست  غیر ضروری اور فضول قرار دےکر خارج کردی۔

عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر انسدا دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آگیا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو 10 ہزار  روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری میں جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت کی جانب سے کہاگیا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار  اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی طے کرچکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کرسکتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جی ایچ کیو  حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے بھی اسی نوعیت کی 2 درخواستیں دائر کی گئیں، متعلقہ فورم سے رجوع کرنےکے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کررہا ہے۔

یاد رہے کہ وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی۔

Back to top button