حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 32روپےفی لیٹرکمی کافیصلہ

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے  32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا،  حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔

Back to top button