جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرادیں: فاروق ستار

 

 

 

 

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرادیں،آرٹیکل 239 میں بھی دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوسکتی ہے،آرٹیکل 239 میں تبدیلی کےلیے دو تہائی ووٹ ممکن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کےبعد سے ملک میں ایک سٹیٹس کو اور جمود ہے،بڑے صوبوں سے پاکستان کو ترقی اور استحکام نہیں مل سکتا۔ اب فیصلہ ساز اداروں میں بھی صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے۔

 

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئین کی کوئی شق صوبے بنانے میں رکاوٹ ہے تو اسے دور کیا جائے،چار صوبوں کی اجارہ داری سے اب پاکستان نہیں چلے گا۔

Back to top button