وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی،جس میں وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ،وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ،وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر پٹرولیم کراچی جاکر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں،ڈیزل کی مقدار کا زیادہ ترحصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے،اس کی قیمتوں میں کمی کےلیے وزیر پٹرولیم بذات خود ریفائنریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

Back to top button