ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی، دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے مطابق مذاکرات کے دوران مسودہ چار مرتبہ تبدیل ہوا، تاہم لانگ مارچ سمیت بعض معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی گئی، تاہم بعض معاملات پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ڈرافٹ میں چار مرتبہ تبدیلی کی گئی، جبکہ لانگ مارچ اور دیگر معاملات پر اپوزیشن نے معاہدے سے اتفاق کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم دہشتگردی کے خلاف کارروائی اور انسداد دہشتگردی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
