شان ٹیٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاملات طے پاگئے، جلد ذمہ داری سنبھالیں گے

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے، تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور انہیں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، جبکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے جلد پاکستان پہنچیں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Back to top button