ایران نے آبنائے ہرمز کو مذاکرات کا اہم معاملہ قرار دے دیا، امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران امریکی تجاویز کا جواب دے چکا ہے، جبکہ نئی تجاویز میں بھی بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا پہلے ہی جواب دے چکا ہے، جبکہ واشنگٹن کی نئی تجاویز بھی سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہیں اور ان کا مرکزی نکتہ جوہری معاملہ ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات کو بھی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں بعض نکات زیرِ غور ہیں، جبکہ مزید کچھ نکات بھی امریکا تک پہنچائے جائیں گے۔

Back to top button