بیرسٹرگوہر نے عمران خان سے ملاقات،ڈیل کی تردید کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے گزشتہ ماہ عمران خان سے ملاقات اورتحریک انصاف کی ڈیل کی افواہوں کی تردید کردی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وہ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔عمران خان کو جیل میں رکھنا اور پھر یہ کہنا کہ انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جائےگا، ہمارے نزدیک قابل قبول نہیں، ہم ان کی جیل کو ہی ناحق سمجھتے ہیں تو پھر وہ اسپتال میں کیوں رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان کا اسپتال آنا اور اتنے دنوں تک وہاں رہنا صرف علاج معالجے کے سلسلے میں ہے۔اب غیر یقینی صورتحال ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ غیر یقینی صورتحال اس وقت ختم ہوگی جب ایسے مثبت اقدامات کیے جائیں گے جن سے عوام کو یہ تاثر ملے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آگے بڑھیں اور اپنی قوم اور ملک کو مزید دشواری میں نہ ڈالیں۔
