اسرائیلی فوج کاچیک پوسٹ پر حملہ،9فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ میں شہری پولیس کے ایک مرکز پر بلاجواز بمباری کی جس میں 9 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں امریکا کی ثالثی میں قائم ہونے والے نام نہاد پیس بورڈ نے اب تک فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے کاموں کا آغاز تو نہ کیا لیکن اسرائیلی جارحیت میں معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غزہ کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیل جان بوجھ کر پولیس فورس کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ محصور علاقے میں بدامنی اور افراتفری پھیلائی جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار جنگ کے دوران شہریوں کی حفاظت اور بنیادی نظم و نسق برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
