بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

 

 

 

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کےمطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائرلائنز،لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔

 

یاد رہےکہ یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16 واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

 

Back to top button