نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے: صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیا جائے، عوامی مسائل حل ہوں گے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا کہنا تھا کہ پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں اور مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، عوامی مسائل حل ہوں گے۔ پہلے 100 دنوں میں حکومتی منصوبے عوام کے سامنے لائیں گے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

Back to top button