حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کا طریقہ کار طے کرلیا

چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی، جبکہ شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی برآمد کا طریقہ کار طے کرلیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی۔

چینی کی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی، جبکہ ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔

Back to top button