ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں کون سا ملک سب سے آگے؟
چین 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 341 میڈلز حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے، پاکستان 10 تمغوں کے ساتھ 28ویں نمبر پر

جاپان: جاپان میں جاری ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں چین سب سے آگے ہے۔
چین نے ایشین گیمز میں اب تک 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 کانسی کے تمغے حاصل کرلیے ہیں۔
مجموعی طور پر 341 میڈلز کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے، جبکہ میزبان جاپان 83 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 269 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی کوریا 150 میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان دو چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 10 میڈلز حاصل کرکے میڈلز ٹیبل پر 28ویں نمبر پر ہے۔
