پنجاب میں کوڑے کی نشاندہی کے لیے ’اے آئی‘ نظام متعارف

پنجاب میں کوڑے کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ صفائی‘ نظام متعارف کرانے کافیصلہ کرلیاگیا۔
پنجاب حکومت کے میڈیا ونگ کے مطابق اس نظام کے تحت اے آئی سے لیس موٹر بائیکس فیلڈ میں کام کریں گی جو خودکار کیمروں کے ذریعے کوڑے کی نشاندہی کریں گی۔ یہ بائیکس لائیو امیج کیپچرنگ اور ریئل ٹائم فیلڈ ویژبیلٹی فراہم کریں گی۔
پنجاب بھر میں ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے 40 ہزار گاڑیوں اور 1 لاکھ 76 ہزار ملازمین کی نگرانی کی جائے گی۔ مسلسل مانیٹرنگ کے لیے بائیکس اور سسٹمز پر خصوصی ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ سے قبل ’سمارٹ صفائی‘ کے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ویسٹ کلیکشن سینٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی جبکہ آلائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی بیگز فراہم کیے جائیں گے۔
ویسٹ کلیکشن سینٹرز کے علاوہ کسی بھی جگہ پر آلائشیں یا کوڑا پھینکنے پر آن سپاٹ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عید کے دوران صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامات کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

Back to top button