ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارت کاری کا وقت آگیا : باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارت کاری کی تکمیل کی جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیاجائے۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران پر دباو بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کرسکتا جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہیگسیتھ اور بیسنٹ اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کررہے ہیں،مسخروں کی ٹیم کرشمے نہیں دکھاسکتی،انتظار بند کردیں کہ جادوگر ٹوپی سے خرگوش برآمد کرےگا،بحران ختم کردے گا۔
انہوں نے کہاکہ بحری ناکہ بندی ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی،تیل پر پابندیاں اٹھانے،اثاثے جاری کرنے،فوجی آپریشنز بند ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی۔
آبنائے ہرمز کو کھلوانے کےلیے امریکا کو اسلام آباد معاہدے پر عمل کرنا ہوگا: باقر قالیباف
قالیباف کاکہنا تھاکہ وقت آگیا ہےکہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارت کاری کی تکمیل کی جائے،وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔
