آبنائے ہرمز کو کھلوانے کےلیے امریکا کو اسلام آباد معاہدے پر عمل کرنا ہوگا: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کےلیے امریکا کو پہلے اسلام آباد معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا کو بحری ناکہ بندی اور تیل کی پابندیاں بھی ختم کرنا ہوں گی،امریکا کو ایرانی منجمد اثاثے بھی بحال کرنا ہوں گے۔
باقر قالیباف نے کہاکہ امریکا کو تمام محاذوں پر دھمکیاں اور فوجی کارروائیاں بھی ختم کرنا ہوں گی،اندرونی اختلافات ملک کو کمزور اور دشمنوں کو ایران کے خلاف ترغیب دیں گے۔
امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت کا سب سے بڑا مخالف اسرائیل ہے : ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے کہاکہ دشمن ایران میں بدامنی پیدا کرنےکی کوشش کررہے ہیں،ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں قومی اتحاد برقرار رکھے۔
