چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم مکمل عمل کریں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کارکنان جمع نہ ہوں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے،عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کےلیے استعمال نہیں کیاجائے گا،بشریٰ بی بی کے معاملے کو بھی اسی طرح ایڈریس کیاجائے، انہیں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سپریم کورٹ : عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

 

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج اس بات پر یقین ہوگیا کہ عدالتیں کام میریٹ پر کررہی ہیں،عمران خان کے حوالے سے آج سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔عمران خان سے متعلق تمام تر فیصلے عدالتوں نے ہی کرنے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

 

Back to top button