بلوچستان ، خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائی،11 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم رسید کردیا۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نےعزم استحکام وژن کےتحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کرتےہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا،کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایاگیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،گورندر اور ماشکیل کے علاقوں میں کارروائی کےدوران 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ماشکیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور اس کےبعد فرار ہونےکی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے فرار ہونےوالے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزم استحکام وژن کے تحت کی گئی،سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کےخاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلیے پرعزم ہیں۔

 

Back to top button