پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

 

 

 

 

پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی فورس کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق بیدیاں سیکٹر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے نہتے شہریوں کےخلاف بلااشتعال طاقت کا استعمال کیا،طاقت کا یہ استعمال مکمل طور پر بلاجواز تھا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے جاں بحق افراد کو درانداز قراردینے کی کوشش کو بھی مسترد کردیا اور بھارت پر واضح کیاگیاکہ یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

دفترخارجہ کےمطابق اس طرح کے واقعات بین الاقوامی قانون کےتحت شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی شدید خدشات پیداکرتا ہے،واقعہ کی فوری،شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کرائی جائے،ذمہ دار اہلکاروں کےخلاف مناسب محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کےلیے مالی معاونت کا اعلان

وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیاکہ تحقیقات کے نتائج اور کارروائی سے متعلق پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیاجائے،بھارت بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے،بھارت دوطرفہ معاہدوں اور سرحدی امور سے متعلق طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرے۔

 

Back to top button