وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کےلیے مالی معاونت کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے اہل خانہ کےلیے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کےلیے مفت تعلیم،صحت کی سہولیات اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ موخر کرنے کا عندیہ
انہوں نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کےلیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو کاشف عمر اور 2 جاں بحق افراد کے خاندانوں سے براہِ راست رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔
