ایران کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار

 

 

یمن کے حوثیوں کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں کے معاملے پر ایران نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے حوثیوں کے اقدامات سے براہِ راست لاتعلقی ظاہر کردی، جب کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کشیدگی کم کرنے کےلیے فوجی حملوں کے بجائے سیاسی اور سفارتی رابطوں پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کےخلاف حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لایاجائے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔

ایران نے ٹرمپ کوتاریخ کا بدترین صدر قراردیدیا

ایران کی جانب سے حوثیوں سے لاتعلقی اور سفارتی حل کی تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں حوثیوں کےخلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت جاری ہے۔

 

Back to top button