ایران نے ٹرمپ کوتاریخ کا بدترین صدر قراردیدیا

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا۔
محسن رضائی نے ایکس پرجاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ مسلسل باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن ان کے الفاظ ان کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنی سوچ اور خیالات میں ہر روز کامیابی حاصل کرسکتا ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
دوسری جانب امریکاایران کے قریب اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا تعینات کر رہاہے۔
امریکی عہدیدار کی عرب ٹی وی سے گفتگو بتایا کہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ طیارہ بردار بحری بیڑے کا سٹرائیک گروپ اتوار کو سان ڈیاگو سے خطے کی جانب روانہ ہوا۔
امریکی عہدیدار کا بتانا ہے کہ 2 ہزار سے زائد میرینز پر مشتمل میکن آئی لینڈ میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی روانہ کیا گیا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق نومبر کے اختتام تک ایران کے گرد 3 طیارہ بردار بحری بیڑے اور 2 ایمفی بیئس لینڈنگ گروپس موجود ہوں گے۔
