ایران،بم دھماکے میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے جنوب مشرقی قدس ہیڈکوارٹر کے مطابق دھماکا صوبے کی ایک سڑک پر اس وقت ہوا جب سیکیورٹی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

یہ حملہ اس علاقے میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاسداران انقلاب نے پاسداران انقلاب نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا تاہم بیان میں کسی تنظیم کا نام نہیں بتایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت، تعاقب اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایرانی حکام کے حوالے سے ایک اہلکار کی ہلاکت اور سڑک کنارے بم دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب ایران انٹرنیشنل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زاہدان کے قریب ایک حملے میں پاسداران انقلاب قدس فورس سے وابستہ فاطمیون ملیشیا کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران مسلح جھڑپوں اور سکیورٹی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ایرانی حکام نے جمعرات کو بھی ایک کارروائی میں چھ مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

Back to top button