ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 17 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر کے 160 رنز بنالیے۔ جب کہ حسن نواز 79 اور عبدالصمد 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 10 ، عثمان خان 3 ، معاذ صداقت 23 ، صائم ایوب 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے سوریاونشی 15، ابھیشک شرما 61، کپتان شیریاس ائیر 21، اشن کشن 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ تلک ورما 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک جب کہ احمد دانیال اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔
ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین سپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔
