ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

 

 

 

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ و سننی خیز میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

ایچی ناگویا میں مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد 3-5 سے شکست دی۔

برانز میڈل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے چوتھے منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

اس کےبعد عبد الرحمان نے 30 ویں منٹ (پینلٹی کارنر)، رانا وحید نے 52 ویں اور 54 ویں منٹ (پینلٹی کارنر) اور حنان شاہد نے 59 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

جنوبی کوریا کی جانب سے لی گانگسن (12 ویں منٹ)، کم یونگ بوک (18 ویں منٹ) اور ینگ جیہن (25 ویں منٹ – پینلٹی کارنر) نے گول کیا۔

ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت نے پاکستان کو شکست دےکر سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم،کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہےکہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتی رہےگی۔

 

 

Back to top button