پی ٹی آئی لانگ مارچ : اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

 

 

 

 

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026ء تک کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمۂ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے،رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کےمطابق اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026ء تک کی گئی تھی۔

 

Back to top button