چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی بھی نا لگے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نا لگے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے یہ مذاکرات ملک و قوم اور جمہوریت کےلیے بہت ضروری ہیں،پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے،ہم چاہتے ہیں چیزیں بہتر ہوں۔
پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں : اختیار ولی
بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیاکہ مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آپ کی ملاقات کی اطلاعات ہیں؟ اس پر ان کاکہنا تھا کہ میٹنگ اب ہم حکومت کے ساتھ کریں گے۔
صحافی نے سوال کیاکہ جو میٹنگ سے پہلے میٹنگ ہوئی وہ بھی تو حکومت ہے؟ تاہم بیرسٹر گوہر نے وزیرداخلہ سے ملاقات سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔
