امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت کا سب سے بڑا مخالف اسرائیل ہے : ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت کا سب سے بڑا مخالف اسرائیل ہے، مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد میں صہیونی حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے امن معاہدہ نہ ہونے کےلیے ہرممکن کوشش کی،صہیونی حکومت نے مفاہمتی یادداشت ناکام بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ ایران نے بھرپور طاقت کے ساتھ جنگ لڑی اور اسی قوت کے ساتھ مذاکرات کیے۔جنگ مسلط کرنے والوں کو جلد ہی مذاکرات کےلیے منت سماجت کرنی پڑی۔دشمن کی ایران سے غیرمشروط ہتھیار ڈالوانے کی اُمید پوری نہ ہوسکی۔

امریکا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا : صدر ٹرمپ

ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایرانی قوم نے دنیا کی بظاہر سب سے بڑی فوج کا مقابلہ کیا،ایران نے سفارت کاری میں کامیابی حاصل کی اور فاتح بن کر ابھرا۔طاقت سے حاصل کی جانے والی کامیابیاں سفارت کاری کے ذریعے مضبوط ہوتی ہیں۔

Back to top button