عمران خان کی ہسپتال منتقلی: سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا : وفاقی وزیر

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔
سیینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج اس بات پر یقین ہوگیا کہ عدالتیں کام میریٹ پر کررہی ہیں،عمران خان کے حوالے سے آج سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔عمران خان سے متعلق تمام تر فیصلے عدالتوں نے ہی کرنے ہیں۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تمام تر سیاسی لیڈرشپ کو رہائی عدالتوں سے ہی ملتی ہے، عدالتیں ہی وہ راستہ ہیں جہاں سے چینل بن سکتا ہے، عدلیہ کےخلاف بولے گئے الفاظ کی مذمت کرتا ہوں.
طارق فضل چوہدری کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں عدلیہ کی آزادی ثابت کردی ہے،وزیر اعظم کے پاس عدالتوں کے فیصلے کے بر خلاف کوئی اختیار نہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا۔
سپریم کورٹ : عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
