لونگ مارچ کو اسلام آباد میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے انتشار کو قانون کی طاقت سے روکا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف تعاون پر آمادگی کی صورت میں دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے انتشار کو قانون کی طاقت سے روکا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فی الحال مذاکرات کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہوا۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں فورسز کا ساتھ دینے اور اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی سے انکاری ہے، جس کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات اور علاج معالجے سے متعلق معاملات چھوٹی باتیں تھیں۔ اگر خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو تو وہ کل آجائیں، دہشتگردی کے معاملے پر تعاون کے لیے تیار ہوں تو دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
