امریکا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا : صدر ٹرمپ

 

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران معاہدہ تو کرنا چاہتا ہے لیکن وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا وہاں موجود ہونے کا مقصد صرف ایک ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتا اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ فی الحال B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ہم نے جو کارروائی کی تھی اس کےبعد اگر وہ ایسا کوئی ہتھیار بناتے بھی ہیں تو اس میں بہت وقت لگے گا۔

ٹرمپ نے ایران کے بعد عمان پربمباری کی دھمکی دیدی

دوسری جانب امریکی صدر کے ایلچی جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔

جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ فریقین ابھی تک کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے،امریکا اور ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان مذاکرات شاید پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔دونوں جانب ابھی تک کسی اتفاق رائے یا مفاہمت تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔

 

 

Back to top button