پاکستان کو افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی سے خطرہ ہے،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، تاہم پاکستان کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے جسے بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، تاہم تاریخی دفاعی معاہدہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، بھارت دنیا میں تنہا ہو چکا ہے اور اس کا تعلق صرف اسرائیل سے ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں ہر جگہ فارغ ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان کو اصل خطرہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے ہے، جسے بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کوئی حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ذاتی موقف ہے کہ اللہ کرے وہ دن آئے جب پوری امت مسلمہ اکٹھی ہو جائے۔

وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جس کی ایک بھی پریس کانفرنس نہ ہو، لیکن مودی وہ وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔

Back to top button