عمران خان سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آجاناچاہیےتھا،فضل الرحمان

جےیوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق فیصلہ آیا ہے،یہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔

مولانافضل الرحمان کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ احتجاج کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے جاری رکھتے ہیں یا ختم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اگلی سماعت تک شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیاجائے، ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

 

Back to top button