عمران خان اوربشریٰ بی بی کو ضمانت بھی ملنی چاہیے،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے۔
داہگل ناکے پر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ریلیف دیا اب عمران خان ہسپتال جائیں گے، ہم 8 ماہ سے یہ مطالبہ کر رہے تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ریلف ملا ہے تو بشریٰ بی بی پر تو چارجز کمزور ہیں، جیسے بانی کو ریلیف ملا بشریٰ بی بی کو تو پہلے مل جانا چاہیے تھا۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج نورین نیازی کی ملاقات کرائی جائےگی، صحت کے اوپر سیاست نہیں ہو رہی ہم تو بہنیں ہیں، ان کی صحت پربات کرتی ہیں، انصاف نہ ملے تو تنقید ہوتی ہے، ہمیں تحریری طور پر دینےکی ضرورت نہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے، ہم لوگ باہر آکر میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کوپتہ ہے پہلےاسلام آباد ہائی کورٹ اور عدالتوں نےکیا کیا ہے، اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آپ کو کس نےکہا مجھے ریلیف مل رہا ہے، ہم تو ابھی اے ٹی سی سے ہی آرہے ہیں، ابھی میرےکیس میں ہماری طرف سےگواہ پر جرح ہونی ہے، ہم نے تو کہا تھا کل ہی کرلو لیکن انہوں نےکہا تیاری کرنی ہے۔
