متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیے

 

 

 

یو اے ای نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران ہونےوالی کشیدگی کے پیش نظر کیاگیا، ایران کے ساتھ ہرقسم کے تجارتی،کاروباری اور مالی معاملات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات امن، مذاکرات،تعاون اور علاقائی انضمام کےلیے پر عزم ہے اور خطے میں امن،استحکام اور خوش حالی کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کی سالمیت کا تحفظ بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی معیار کی پاسداری جاری رکھی جائےگی۔

ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارت کاری کا وقت آگیا : باقر قالیباف

قبل ازیں یو اے ای کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ایک میزائل امارات کی سمندری حدود کے اندر جب کہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہاگیا تھاکہ یو اے ای کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کےلیے پوری طرح تیار ہے۔

 

Back to top button