ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ، یوٹیوب، فیس بک  پر فوری پابندی عائد کرنےکی درخواست دائر

لاہورہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ، یوٹیوب، فیس بک  پر فوری پابندی عائد کرنےکےلیےدرخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہری اسلم نےایڈووکیٹ ندیم سرور کےتوسط سےدائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزارنے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرےشخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیےاستعمال کر رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اورپیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کےکسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کا فالتو آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

 

درخواست گزار کےمطابق یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پرفیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، جبکہ یوٹیوبرز اپنے ولاگز میں اپنےگھروں کی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو کہ خاندانی نظام تباہ کرنےکےمترادف ہے۔

شہری نےاستدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پرعملدرآمد کرنے کا حکم دے، لاہور ہائی کورٹ سوشل میڈیا کےتمام پلیٹ فارمز بند کرنے کا حکم جاری کرے۔

Back to top button