وزارت خزانہ کا فالتو آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال کےلیے وفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام شروع کردیا۔

رپورٹ کےمطابق وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں پر تخلیق پرپابندی ہوگی۔

وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں اورآسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

 

فنانس ڈویژن نےمراسلےمیں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سےپیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔

وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا مانگا ہے جب کہ وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصےسےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی کرنے اورانہیں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button