فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں  اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے۔  انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

Back to top button