تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص

پنجاب کے شہر  تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی جن میں 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل ہیں۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مستقل ایڈز سکریننگ جاری ہے ، اب تک 50 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی جن میں 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل ہیں۔

وزیرصحت وآبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان تمام مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا، ہم نے آٹو لاک سرنج کا استعمال شروع کررکھا ہے، ہمارے ہسپتالوں میں والنٹیئرز نہیں ہوتے، ہم تو 10 سی سی کی سرنج استعمال ہی نہیں کرتے، ہم تو 2 سی سی اور 5 سی سی کی سرنج استعمال کرتے ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ  ایڈز کے معاملے میں پنجاب حکومت کے ملازمین میں سے کسی کی غلطی ہوئی تو احتساب ہوگا ، ایسے حساس معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، اب تک اموات رپورٹ نہیں ہوئیں ۔

Back to top button