شمالی کوریاکا یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے شہر Wonsan میں کم جونگ ان سے ملاقات کی، جس کے دوران شمالی کوریا کے رہنما نے یوکرین تنازع پر روس کے مؤقف اور فیصلوں کی غیر مشروط تائید کا اعلان کیا۔

دورانِ ملاقات روسی وزیر خارجہ نے بھی شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو، پیونگ یانگ کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

غزہ،اسرائیلی درندگی جاری،مزید98فلسطینی شہید

 

رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک نے ایک بار پھر اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Back to top button