41پی ٹی آئی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع
الیکشن کمیشن نے 41پی ٹی آئی ارکان کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الکیشن کمیشن سےرجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے پر رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھحانچہ موجود نہیں ہے جس کے لئے سپریم کورٹ رہنمائی کرے کہ کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹس کو مانا جائے،
الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلہ پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ41آزادارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دیئے ہیں۔ دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔