47 خوراج کی لاشیں 15 دن افغان بارڈر پر پڑی رہنےکاانکشاف

ضلع ژوب میں افغانستان سےدراندازی کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسزکےہاتھوں مارےجانےوالے47خوارج کی لاشیں 15دن تک افغان بارڈر پرپڑی رہنےکاانکشاف سامنے آگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور 9 اگست کو سمبازا کے مقام پر دہشت گردوں کی ایک بڑی تشکیل سرحد پار کرنے کی کوشش میں تھی جسے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے جن میں اکثریت افغان شہریوں کی تھی، بیشتر کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاکت کے 15 روز بعد بھی افغان حکام یا مقامی افراد کی جانب سے کوئی لاشیں وصول کرنے نہ آیا۔ بالآخر 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کیا گیا۔ طویل عرصہ دھوپ میں پڑے رہنے کے باعث یہ لاشیں جانوروں اور پرندوں کا شکار بھی بنتی رہیں۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے قبل ہی ختم کر دینا انٹیلیجنس اور فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Back to top button