سنی اتحاد کونسل کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہتک عزت بل کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے ڈومور کا مطالبہ
سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی و قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہتک عزت بل مخصوص ذہنیت کا عکاس ہے، نہ تو بل کمیٹی کو بھیجا اور نہ ہی اس پر ترامیم لی گئی، یہ بل ان کے مسلط کردہ لوگوں کی طرف سے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اس وقت پنجاب کےلیے مضر بن گئی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر کمیونٹی کو ڈسٹرب کیا، اس بل کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے، یہ لوگ پنجاب کے کندھے پر بندوق رکھ کر پورے ملک کو کنٹرول کرنا چاہتے ہے۔