کال سنتےسپیکر کھولنے پرمسافر کو 58 ہزار جرمانہ

فرانس کے ریلوے سٹیشن پر کال سسنتے سپیکرکھولنے پرمسافر کو 58ہزارجرمانہ بھرنا پڑ گیا۔
ڈیوڈ نامی مسافر فرانس کے نانتیز ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم پر فون کا  اسپیکر کھولے بہن سے باتیں کر رہا تھا کہ ایک ریلوے اہلکار نے آکر اسے ا سپیکر بند کرنے کو کہا اور بتایا کہ اس نےسپیکر بند نہ کیا تو اس کوجرمانہ بھرنا پڑے گا۔

ڈیوڈ سمجھا وہ مذاق کر رہا  ہے۔اس لیےہنسنے لگا۔ اہلکار نےاسی وقت150 یوروکا جرمانہ کردیا جو بڑھ کراس وجہ سے200 یورو(58 ہزار)ہو گیا کہ ڈیوڈ موقع پر ادا نہ کر سکا تھا۔

ریلوےسٹیشن انتظامیہ سے مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ ڈیوڈ کی بلند آہنگ گفتگو سے تنگ ہیں۔ اس باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔

Back to top button