پاکستان اورسعودی عرب کےمابین7معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان56 کروڑ ڈالر کے7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی،34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کےحوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرےاجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ قلیل عرصےمیں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے34مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سے7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان جاری تعاون میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،جس نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

شہبازشریف نےبرادر ملک سعودی عرب کےساتھ تعاون کومزیدوسعت دینے کی خواہش کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ سعودی عرب کےساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیراعظم کل سےسعودی عرب کا2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم واٹر سمٹ میں حصہ لینےکےلیےسعودی عرب جائیں گےاو کاپ16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ،وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی ہوں گے۔

Back to top button