بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ میں7پاکستانی کھلاڑی بھی منتخب

بگ بیش لیگ  کی فرنچائزنے بابراعظم ،شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان اور حارث رؤف ،حسن علی،شاداب خان،حسن خان کوڈرافٹنگ میں اپنا بنالیا۔

بگ بیش لیگ میں انٹرنیشنل پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنیوالے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔ میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

بی بی ایل لیگ میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔ جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔

Back to top button